پیش لفظ

 

لغنت نویسی جو کسی بھی زبان میں ہو ایک ایسا کام ہے جو کبھی اختتام پزیر نہیں ہوسکتا بلکہ یہ ایسا عمل ہے جو ہمیشہ جاری رہتا ہے۔ اِس لغت کی شروعات میں نے 1914 میں اُس وقت کی تھی جب میں پایاپ یونیورسٹی تھائی لینڈ میں ایم اے کی کلاس کی اسائنمنٹ کر رہا تھا۔ اُس کے بعد میں نے اِس کام کو شوقیہ طور پر جاری رکھا اور یہ ختم نہ ہونے والا کام اب بھی جاری ہے۔

اِس لغت کی تیاری میں گزشتہ چند سالوں میں بلوچ برادری کے​ بہت سے لوگوں نے مدد کی ہے۔ میں​اُن تمام لوگوں کا دل کی گہرائی سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اِس لغت کی تیاری میں​ مجھے بہت سی معلومات دی۔ میں امید کرتا ہوں​کہ بلوچوں​ کے ساتھ ساتھ دوسری زبان کے لوگ بھی اِس لغت کے زریعے بلوچی زبان کے بارے میں زیادہ جان سکیں گے۔

سعید زبیر دہانی